بونیر سیلاب متاثرین کے ساتھ امید فاؤنڈیشن
بونیر میں آنے والے حالیہ سیلاب نے درجنوں خاندانوں کو اپنے گھروں، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔ کھیت کھنڈر بن گئے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں اور لوگ بنیادی ضروریات زندگی کے لیے ترسنے لگے۔ ایسے مشکل وقت میں امید فاؤنڈیشن نے فوری اقدامات کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں کو خوراک، صاف پانی، کپڑے، بستر، اور فوری ضرورت کی دیگر اشیاء فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ سکیں۔
ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے تاکہ ہر ضرورت مند تک پہنچا جا سکے اور کوئی بھی خاندان بھوک یا سردی سے محروم نہ رہے۔ ہمارا مقصد صرف وقتی ریلیف دینا نہیں بلکہ ان خاندانوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنی زندگی دوبارہ بحال کر سکیں۔ امید فاؤنڈیشن ہر قدم پر بونیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ہم سب مل کر ان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ہماری خدمات





مکاتب تعلیمِ قرآن
مساجد عبادت کا مرکز
امید فاونڈیشن کا مقصد
ہمارا مشن
ہمارا مقصد ایک ایسا متوازن معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں اسلامی اقدار اور جدید علوم کے امتزاج سے افراد کی اخلاقی اور معاشی ترقی ممکن ہو سکے۔
ہمارا وژن
ہم ایک ایسے مثالی معاشرے کا خواب دیکھتے ہیں جہاں ہر فرد کو دینی و دنیاوی تعلیم، بنیادی سہولیات، اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔

ایمبولینس سروس
- ایمبولینس سروس بالکل فری
- صرف پٹرول کے اخراجات
- زندگی بچانا ہمارا مقصد

ابھی قدم بڑھائیں، نیکی میں حصہ ڈالیں!
خدمتِ انسانیت، ہماری پہچان
تعلیم اور تربیت
مستحق بچوں اور یتیموں کی کفالت اور تعلیم کا بندوبست
سماجی بہبود اور کفالت
ضرورت مند افراد کے لیے شادی بیاہ اور دیگر سماجی مسائل کا حل
ہمارے قابلِ قدر ساتھیوں کے تاثرات



ہماری خدمات کے نمایاں اعداد و شمار
ہمارا بلاگ
"علم کی روشنی، راہ کی آسانی – ہمارے بلاگ سے جانیے مفید معلومات!"
ہم سے رابطہ کریں –
- ہمارے منصوبوں کے بارے میں مزید جانیں
- ہمارے پروگراموں میں حصہ لیں
- سوالات یا مشورے